سمندری طوفان نیلوفر کا 24 گھنٹوں میں زور ٹوٹنے کا مکان
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان نیلوفر کا زور ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان نیلوفر کراچی سے 600 کلومیٹر کی دوری پر ہے جبکہ اس کی رفتار میں کمی واقع ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین گھنٹوں میں طوفان نے کوئی موومنٹ نہیں کی اور ہوا کا دباﺅ بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہی رہا تو ہوا کے کم دباﺅ میں بدلنے سے طوفان نیلوفر کی کیٹیگری سے نکل جائے گا۔