کراچی پولیس کا بکروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع

کراچی پولیس کا بکروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع
کراچی پولیس کا بکروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے قربانی کے بکروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا ہے اوراِس دوران مقدمات کے اندراج کی بجائے پولیس موبائل پر بکرے سجا کر ہی ”نذرانہ“وصولی کے بعد رہاکردیئے جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں کے کناروں پر بکرے اور دیگر جانور کھڑے کرکے بیچنے شروع کردیئے ہیں جس پر پولیس حرکت میں آئی اور بکروں کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کردیں ۔
بیوپاریوں نے بتایاکہ بکرے کو پولیس موبائل میں سوار کرنے کے بعدکوئی ایک اہلکار ہمدردی جتاتے ہوئے پانچ سو سے ایک ہزار روپے’نذرانے‘ کامطالبہ کرتاہے اور پوراہونے پر بکرے کورہائی مل جاتی ہے ، اس کے بعد جہاں چاہیں،بلاروک ٹوک بیچیں لیکن اگلے دن کا کوئی پتہ نہیں۔

مزید :

کراچی -