کراچی،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 72افرادگرفتار، اسلحہ منشیات سمیت دیگر سامان برآمد

کراچی،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 72افرادگرفتار، اسلحہ منشیات سمیت دیگر ...
کراچی،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 72افرادگرفتار، اسلحہ منشیات سمیت دیگر سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) قانون نافذ کرنے والے اداروںاورپولیس کاشہرکے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن 72افراد زیرحراست اسلحہ منشیات مسروقہ سامان سمیت دیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروںنے شاہ رسول کالونی اورنیلم کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا. 
باخبرذرائع نے بتایا ہے کہ زیرحراست افراد کے قبضے سے اسلحہ اورگولیاںبرآمدہوئی ہیں،زیرحراست افراد کاتعلق سیاسی اورکالعدم جماعتوں کے عسکری ونگ سے ہے ادھرلیاقت آباد شریف آباد سپرمارکیٹ پولیس نے بندھن کالونی ایف سی ایریااورخاموش کالونی میںجرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کرتے ہوئے 12مشتبہ افراد کوحراست مین لے کرتفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا،منگھوپیرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتھانے منتقل کردیازیرحراست افراد میں سے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.ادھرماڑی پورایئرفورس پولیس نے ٹرک اڈے کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے 7افراد کوحراست میں لے لیا. پولیس نے بتایا ہے کہ زیرحراست افراد کاتعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایاجاتا ہے اورمذکورہ کارروائی میں ایئرفورس کی 2گاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید :

کراچی -