این اے 246 ایم کیو ایم کا قلعہ ، تحریک انصاف کے عزائم سامنے آ گئے : حیدر عباس رضوی

این اے 246 ایم کیو ایم کا قلعہ ، تحریک انصاف کے عزائم سامنے آ گئے : حیدر عباس ...
این اے 246 ایم کیو ایم کا قلعہ ، تحریک انصاف کے عزائم سامنے آ گئے : حیدر عباس رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ این اے 246 ایم کیو ایم کا گڑھ ہے اور ایم کیو ایم اس حلقہ سے گزشتہ 30 سال سے جیت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے عزائم سامنے آ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا اس طرز عمل سے عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے۔حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھونس کے ذریعے انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے لیکن ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کی شر انگیزی کی مذمت کی جاتی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماءکا کہنا تھا کہ سیاست میں اخلاقیات معنی رکھتی ہیں اسی لیے ایم کیو ایم نے کبھی کسی سیاسی جماعت کے دفتر کے سامنے کوئی جلسہ نہیں کیا۔

کراچی میں الطاف حسین کاسورج غروب ہو چکا،میر پور کی طرح یہاں بھی کامیاب ہونگے:جہانگیر ترین
آج ہونے والے واقعے کے حوالے سے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ آج عمران اسماعیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جناح گراﺅنڈ آئے اور وہاں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں سے انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جناح گراﺅنڈ کے اطراف لگی الطاف حسین کی تصاویر کو پھاڑ دیا اور یادگار شہداءمیں ہلڑ بازی کی۔اس کے بعد عمران اسماعیل پریس کلب چلے گئے اور کسی کی پریس کانفرنس میں زبردستی بیٹھ گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر روائیتی طریقے سے بہتان بازی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو چاہیئے کہ اپنا کردار ادا کریں اور اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کروائیں ۔حیدر عباس رضوی نے مطالبہ کیا کہ اس کوڈ آف کنڈکٹ کے لیے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس علاقے میں دوسری نسل ہے جو الطاف حسین سے محبت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور حلقہ این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل ہی کامیاب ہوں گے۔