کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3خود کش بمبار ہلاک، بھاری مقدار میں گولہ بارودبر آمد

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3خود کش بمبار ہلاک، بھاری مقدار میں گولہ ...
 کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3خود کش بمبار ہلاک، بھاری مقدار میں گولہ بارودبر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے کی قریب کوئٹہ ٹاؤن کے علاقے میں  مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد خود کش بمبار تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خود کش جیکٹس اور بارود کی بوریاں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد تبت سینٹر پر بڑی کاروائی کرنا چاہتے تھے اور پولیس کی طرف سے چھاپے کے وقت ملا فضل اللہ گروپ کا مقامی امیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھا تاہم جس کو  پولیس کاروائی کے دوران ہی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -