سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: Karachi City Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد ایم اے جناح روڈ پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائر نگ میں خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی دہشت گرد قاری نور اللہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -