آئل ٹینکراور ٹریلر میں ٹکر،پانچ افراد جاں بحق
کرک(مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈس ہائی وے پر تین آئل ٹینکروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کرک کے قریب انڈس ہائی وے پر اسپینا کے مقام پر تیل سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے آنے والے دوٹینکر بھی الٹے ہوئے ٹینکر سے ٹکرا گئے، تصادم سے تینوں آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی جسے پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجھایا۔حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکرز کے ڈرائیوروں سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک پہنچادی گئی ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد انڈس ہائی وے کو آمدو رفت کے لئے کھول دیا۔