آئی جی خیبر پختونخوا نے کرک پولیس کی جانب سے ملز م کو کتا،گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر نوٹس لے لیا

آئی جی خیبر پختونخوا نے کرک پولیس کی جانب سے ملز م کو کتا،گدھا اور مرغ کی آواز ...
آئی جی خیبر پختونخوا نے کرک پولیس کی جانب سے ملز م کو کتا،گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور، کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی خیبرخیبر پختونخواناصر درانی نے کرک پولیس کی جانب سے ملز م کو کتا،گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت 3 ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کرنے اور تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں  تھانہ سٹی  پولیس کی جانب سے ملز م کو سخت سردی میں برہنہ کرکے صحن میں ہتھکڑیاں لگا کررکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کیساتھ وحشیانہ سلوک کرنے کے ساتھ ملزم کو کتا ،گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کیا جاتا رہا ہے،ملزم کے ساتھ تضحیک آمیزسلوک پرپولیس سربراہ بھی ایکشن میں آگئے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزم قتل اورمختلف وارداتوں میں ملوث ہے تاہم پولیس کو ہتک آمیز سلوک کا حق حاصل نہیں۔ ویڈیو دیکھئے ۔ 

w

مزید :

کرک -