سکھ برادری کے بعد ہندو بھی مودی کے خلاف سڑکوں پر آگئے
کشمور، گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر کشمور میں ہندو برادری نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجتہی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی کے شرکا نے پہلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستانی قوم بھی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اگر بھارت نے جارحیت دکھائی تو اسے ناکوں چنے چبوادیں گے۔ دوسری جانب گجرات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔