کندھ کوٹ : باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا، ملزم فرار

کندھ کوٹ : باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا، ملزم فرار
کندھ کوٹ : باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھ کورٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کندھ کوٹ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہیں جہاں انکا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نے رات گئے آشنا کو گھر بلایا تاہم لڑکی کے والد کو پتہ چل گیا جس پر اس نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے بعد لڑکی اور لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں ۔