اغوا کا ڈرامہ رچانے والا پیر اپنی مریدنی کے گھر سے بازیاب

اغوا کا ڈرامہ رچانے والا پیر اپنی مریدنی کے گھر سے بازیاب
اغوا کا ڈرامہ رچانے والا پیر اپنی مریدنی کے گھر سے بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) گزشتہ تین روز سے قصور پولیس کی دوڑیں لگوانے والے معروف پیر اور تاجر کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مذکورہ پیر کو پولیس نے سی سی ٹیو ی کیمروں اور موبائل لوکیشن کی مدد سے اپنی ایک مریدنی کے گھر سے بازیاب کرالیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تین روز قبل تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا کہ میاں علی حسن بھولا کو دکان سے اپنے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تاوان کی خاطر اغوا کرلیا ہے جس پر شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن گئی اور تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیل گای پولیس نے مغوی کے رشتہ داروں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ہر طرح سے اس کی تلاش کی مگر پیر علی حسن بھولا کا کچھ پتہ نہ چل سکا تاہم پیر علی حسن بھولا کی تلاش کے لئے تشکیل دی گئی۔

ایک پولیس پارٹی نے ان کی تلاش جاری رکھی اور جب سی سی ٹی وی کیمروں، موبائل لوکیشن اور دیگر ذرائع سے ان کی تلاش شروع کیت و تین روز بعد اچانک ان کا موبائل آن ہوا اور اس کی مدد سے پتہ چلا کہ پیر علی حسن بھولا اس وقت گوجرانوالہ کی حدود میں موجود ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے متعلقہ گھر کا گھیراﺅ کرکے چھاپہ مارا تو پیر علی حسن بھولا اسی گھر میں پائے گئے جو ان کی ایک مریدنی کا گھر بتایا جاتا ہے۔

اخبار کے مطابق پیر علی حسن بھولا گھر والوں کو بتائے بغیر اپنی مریدنی سے ملنے گوجرانوالہ گئے تھے، پولیس نے ان سارے واقعات اور پیر علی حسن بھولا کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں ورثاءکے حوالے کردیا۔

مزید :

قصور -