لاکھوں نوجوان، خواتین بھی منشیات کی لت میں مبتلا: رپورٹ

لاکھوں نوجوان، خواتین بھی منشیات کی لت میں مبتلا: رپورٹ
لاکھوں نوجوان، خواتین بھی منشیات کی لت میں مبتلا: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور  (ویب ڈیسک) لاکھوں نوجوان جن میں خواتین بھی شامل ہیں منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں اگر منشیات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خان نے ینگ ویلفیئر سوسائٹی پتوکی کے زیراہتمام عوامی شعور کی بیداری کیلئے چلائی گئی انداد دمنشیات مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے حکومت منشیات کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم شروع کرے۔ سماجی ادارے اور سول سوسائٹی کے نمائندے انسداد منشیات مہم میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کے مہلک اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ضلع قصور میں بھی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے، اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر دئیے جائیں گے۔

مزید :

قصور -