ٹرین کی کرین کو ٹکر، ڈائیور سمیت تین افراد زخمی
قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) جیا بگا کے قریب ایک کرین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے جیا بگا کے قریب اکبر ایکسپریس گزر رہی تھی کہ پھاٹک کے قریب ایک کرین اس کی زد میں آگئی ۔ ٹرین کافی دور تک کرین کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹرین کی ٹکر سے کرین ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔