قصور میں پولیس کی کاروائی،جعلی کرنسی بنانے والے5ملزمان گرفتار
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں پولیس نے چھاپہ مار کر جعلی کرنسی بنانے والے5ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کا راج ، فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ کاروائی میں جعلی نوٹ چھاپنے والی مشین،کیمیکل اورجعلی نوٹ برآمد کر لئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں یونس،عظیم،عتیق الرحمان اورعابد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔