گلوکار شاہد نذیر سے فراڈ کرنیوالے کو چھوڑنے پر ایس ایچ او گرفتار

گلوکار شاہد نذیر سے فراڈ کرنیوالے کو چھوڑنے پر ایس ایچ او گرفتار
گلوکار شاہد نذیر سے فراڈ کرنیوالے کو چھوڑنے پر ایس ایچ او گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) پتوکی صدر پولیس نے معروف گیت ون پاونڈ فیش کے گلوگار شاہد نذیر کے ساتھ 40 لاکھ فراڈ کرنیوالے زیرحراست ملزم کو چھوڑ دیا ۔ انگلینڈ پلٹ شاہد نذیر جو کہ اپنے گیت ون پاونڈ فیش کی وجہ سے پاکستان اور بیرون ملک میں ایک شہرت کے حامل ہیں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اس کے ساتھ چونیاں شوگر ملز کے شیئر ہولڈر شیخ نشاط نے 40 لاکھ کا فراڈ کیا ڈیڑھ سال کی جدوجہد کے بعدجب شیخ نشاط کے خلاف مقدمہ درج کروایا خود جا کر اسے گرفتار کروایا تو صدر پتوکی پولیس نے بااثر شخصیات کے کہنے پر اسے چھوڑ دیا ہے۔

دو طلاقوں کے بعد بھی تنگ کرنے سے باز نہیں آرہی ،ہائی کورٹ میں شوہر کی دہائی ،بیوی کی درخواست مسترد

شاہد نذیر نے موقف اختیار کیا کہ مجھ سے پولیس نے زیادتی کی اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب اسکا نوٹس لے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم شیخ نشاط افطاری کے وقت پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا، اسکی گرفتاری کے لئے ٹیم بنا دی ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کر دیا ۔

مزید :

قصور -