جہیز نہ لانے پر ساس نے دلہن کا سر مونڈ کر گھر سے نکال دیا
قصور (ویب ڈیسک) پتو کی کے نواح ملاں والا میں جہیز نہ لانے پرنئی نویلی دلہن کا ساس نے سر مونڈ کر گھر سے نکال دیا۔ بونگا بلوچاں پھول نگر کی اقراءبی بی کی 20 روز قبل پتو کی کے نواح ملاں والا میں رانی بی بی کے بیٹے سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے روز سے ہی رانی بی بی نے بہو کے ساتھ جہیز نہ لانے پر لڑائی جھگڑا شروع کردیا، وقوعہ کے روز رانی بی بی نے اپنی بہو اقراء کو سزا کے طور پر سر مونڈ کر گھر سے نکال دیا۔ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے پر مقامی پولیس نے ملزمہ رانی بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔