کوٹ رادھاکشن: زمین اپنے نام کرانے کیلئے باپ اور ساتھیوں کے ہمراہ بیوی پر تشدد، حمل ضائع
کوٹ رادھاکشن (ویب ڈیسک)بیوی کی زمین اپنے نام کروانے کے لیے خاوند کا اپنے باپ اور دو ساتھیوں کے ہمراہ بیوی پر تشدد ، حمل ضائع ہوگیا ، امجد علی کی بیٹی پانچ ماہ قبل نیا کی کے سہیل رضا سے شمع کی شادی ہوئی، شروع دن سے ہی سسرال والوں نے اس سے رویہ ناروا رکھا اور کہا کہ اس کے نام جو جگہ ہے وہ اپنے خاوند کے نام منتقل کردے اسی جھگڑے پر شمع میکے آ گئی دس دن قبل خاتون اپنے والد کے گھر میں تھی کہ ملزمان سہیل رضا ، اس کا والد منظور احمد اور دو نامعلوم ساتھی گھر میں داخل ہوگئے سہیل رضا نے عورت کو دھکا دیا جس پر وہ گر پڑی تو منظور احمد نے اس پر تشدد کیا شوروغل پر فہیم قاسم اور عامر اسلم آگئے جنہوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش کی خاتون کی حالت دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے جاتے شناختی کارڈ ، فرد زمین ، سونے کی انگوٹھی ، موبائل، 15ہزار کی نقدی موجود تھی لے گئے خاتون حاملہ تھی اسے چیک کروایا تو اس کا حمل ضائع ہوگیا تھا پولیس کوٹ رادھاکشن نے مقدمہ درج کرلیا۔