غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ویب ڈیسک)غیرت کے نام پر ایک اور جواں سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نواحی گائوں شیخوپوریاں کے محمدمصطفی کے مطابق محمد امیر کو شبہ تھا کہ اس کی سترہ سالہ بہن حفظہ کا چال چلن ٹھیک نہیں ہے اسی بناءپر ملزم محمد امیر اپنی بہن کو اکثر تشددکانشانہ بنایا کرتا تھا وقوعہ کے روزوہ گھر میں موجود تھے کہ ملزم نے پھر اپنی بہن کے ساتھ تکرار شروع کردی اور جب حفظہ نے اپنے بھائی کو اپنی بے گناہی کا یقین دلانے کی کوشش کی تو اس نے حفظہ کی بات سننے کی بجائے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں جواں سالہ بہن بھائی کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

قصور -