زرداری کے سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی : شہباز شریف کا شکوہ

زرداری کے سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی : شہباز شریف کا شکوہ
زرداری کے سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی : شہباز شریف کا شکوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔”آصف زرداری کے سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی “۔ 

قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے چھ ارب روپے سوئس بینکوں میں پڑے ہیں ۔غریبوں کا پیسہ ہضم کرنے والے کس منہ سے کرپشن کی بات کرتے ہیں ۔سوئس بینکوں میں پڑا پیسہ پکار رہا ہے کہ ہمیں آکر لے جاﺅ۔

ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے پاکستانیوں سمیت 3300ٹیکس چوروں کیلئے منفرد جیل کا ڈیزائن پیش کر دیا

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کس منہ سے اقتصادی راہداری کی با ت کرتے ہیں ، مال دبانے والوں کو نواز شریف پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں ۔ نوازشریف مرد آہن ہیں ۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -