گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی
قصور (اے پی پی )قصور کے نواحی علاقہ پنجاں والا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔شاہدہ بی بی کی اکثر اپنے خاوندمحمدعارف سے لڑائی جھگڑا رہتاتھا گزشتہ رات دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا جس پر لڑائی سے دلبرداشتہ ہوکر شاہدہ بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن مصروف کارروائی ہے۔