ملک سے انتشار کی سیاست کا جنازہ نکل چکا , اب وہی کامیاب ہوگا جو سچے دل سے عوام کی خدمت کریگا ,سی پیک سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا: ملک محمد احمد خان

ملک سے انتشار کی سیاست کا جنازہ نکل چکا , اب وہی کامیاب ہوگا جو سچے دل سے عوام ...
ملک سے انتشار کی سیاست کا جنازہ نکل چکا , اب وہی کامیاب ہوگا جو سچے دل سے عوام کی خدمت کریگا ,سی پیک سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا: ملک محمد احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (صباح نیوز)سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے 'یوم پاکستان کے موقع ہم سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ وطن دشمن عناصر کو ملکر شکست دینگے ، حکومت نے ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی ،بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عام آدمی کے معیاری زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ، ملک سے انتشار کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ،  اب وہی کامیاب ہوگا جو سچے دل سے عوام کی خدمت کریگا ، حکومت زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، دیہی علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت و ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قصور کے نواح حسین خانوالا میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ، وسیم اختر شیخ ، رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں ، سینئر وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ، صدر ڈسٹرکٹ بار قصور ملک ریاض احمد خاں ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، وائس چیئر مین جمیل احمد خاں اور علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ، آج یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو ملکر یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور ملکر وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے دہشتگردوں اور انکی سرپرستی کرنیوالوں کو شکست دینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے انتشار کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،  اب صرف وہی کامیاب ہو گا جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریگا،  دھرنوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کرنے والے عوام پر عیاں ہو چکے ہیں،  آئندہ الیکشن میں عوام ایسے تمام شرپسند عناصر کو مسترد کر دینگے ۔انہوں نے کہا کہ  آج پاکستان وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔

اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں 'وسیم اختر شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں اور کم آمدنی والے افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ۔آج دیہی علاقوں میں سٹرکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے کسان بھائیوں کیلئے کھادوں پر سبسڈی ، بلا سود قرضوں کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں جاری ہیں جن سے کسان خوشحال ہو گااور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی ۔

مزید :

قصور -