بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
قصور (ویب ڈیسک) تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل راﺅ خانوالا میں 11سالہ بچے رحمان علی عرف چاند کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم رمضان عرف ببی کو گرفتار کرلیا,ملزم مقتولکا قریبی عزیز ہے۔
عیدالاضحی کے روز راﺅ خانوالا کے رہائشی مسمی اللہ دتہ ولد منیر احمد نے تھانہ راجہ جنگ پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا 11 سالہ بیٹا رحمان علی عرف چاند شام کے وقت گھر سے نکلا اور رات گئے جب گھرواپس نہ آیا اور اگلے روز نعش ریلوے سٹیشن راﺅ خانوالا کے قریب قبرستان میں کھڑے پانی سے برآمد ہوئی۔ تفتیشی ٹیم نے متعدد مشکوک افراد کو حراست لے لیا، شک گزرنے پر دیہہ کے ہی رہائشی رمضان عرف ببی جو کہ مقتول کا قریبی عزیز بھی تھا کو شامل تفتیش کیا گیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عیدالاضحی کے روز رحامن عرف چاند کو گلی میں اکیلا پاکر قلفی کھلانے کا لالچ دے کر قبرستان میں لے گیا جہاں پر میں نے رحمان عرف چاند کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر والوں کو واقعہ بتانے کے ڈر سے گلا دبا کر قتل کردیا۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔