کوٹ رادھاکشن:چور 8 گدھوں کی کھالیں اتار کر فرار، باقیات کھیت میں پھینک گئے
قصور (ویب ڈیسک) نامعلوم چور آٹھ گدھوں کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاﺅں ڈپٹی والہ حمید ٹائون میں چور رات کی تاریکی میں ارشاد مسیح، مجید مسیح، عبدالرحمان، رشید وغیرہ کے ملکیتی آٹھ عدد گدھے گھر کے باہر سے چرا کر فرار ہوگئے اورگدھوں کی کھالیں اتارکر ان کی باقیات قریبی کھیتوں میں پھینک گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔