رشتے سے انکار پر مصطفی آباد سے نوجوان لڑکی اغواء ، طلائی زیورات اور نقدی بھی لے اڑے
قصور (ویب ڈیسک) رشتہ دینے سے انکار پر جواں سالہ لڑکی اغواء کرلی گئی جبکہ اغواء کار جاتے جاتے دو لاکھ روپےاور طلائی زیورات بھی لے گئے، لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرشید نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق امتیاز اور رضیہ بی بی ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ ہمارے گھر آئے اور میری 15 سالہ بیٹی کا رشتہ مانگا، ہمارے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔
28 اپریل کی صبح امتیاز اپنے کسی نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیااور زبردستی میری بیٹی کو اغواکرلیا اور گھر سے دو لاکھ روپے ،طلائی زیورات بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گیا، مقدمہ درج کے انصاف فراہم کیا جائے اور لوٹا ہوا مال واپس دلایا جائے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔