خاران میں نامعلوم سمت سے ایف سی چوکیوں پر راکٹ فائر ، گاڑی تباہ

خاران

خاران (مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران کے علاقے میںایف سی کی چوکیوں پر نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کیے گئے ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاران میں تحریب کاروں نے ایف سی کو نشانہ بنایا ، نامعلوم سمت سے ایف سی چوکیوں پر 2راکٹ آکر گے جبکہ ایک راکٹ گھر پر گرا جس سے گاڑی تباہ ہو گئی ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی چوکیوں پر گرنے والے راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ راکٹ سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ۔
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک راکٹ فائر ہونے کی سمت کا تعین نہیں کیا جا سکا ۔