مسلح افراد کا گاﺅں پردھاوا:حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیرپور میں مسلح افراد نے گاﺅں پر دھاوا بول دیا،دیہاتیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گاﺅں نازل جونیجو پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،اسی دوران دیہاتیوں نے بھی مسلح ہوکر حملہ آور وں پر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دیہاتی ہلاک ہوگئے جبکہ دیہاتیوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا اوردیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔