مسلح افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق،2 زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق،2 زخمی
مسلح افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیر پورمیں لاڑکانہ پل کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

 تفصیلات کے مطابق خیر پور کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی ٹیلی ویژن کے مطابق خیر پور کے نواحی علاقے کمبٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل جبکہ 2 کو زخمی کر دیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں علی رضا، غلام حسین اور محمد علی جبکہ زخمی ہونے والوں میں عابد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

خیرپور -