سیہون دھماکہ ،سندھ پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ،دو سہولت کار گرفتار

سیہون دھماکہ ،سندھ پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ،دو سہولت کار گرفتار
سیہون دھماکہ ،سندھ پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ،دو سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیرپور کے نواحی علاقے اور سندھ بلوچستان بارڈر سے سیہون بم دھماکے کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیرپور میں کارروائی کی اور مبینہ سہولت کار کو دھر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران سیہون شریف میں حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ،جبکہ خود کش جیکٹ بھی شکار پور میں ہی تیار کی گئی ۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ خود کش بمبار افغانی تھا ۔

مبینہ سہولت کار حفیظ بروہی گروپ، لشکر جھنگوی چھوڑ کر داعش سے منسلک ہوا۔دوسری کارروائی میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے جوہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیہون شریف سانحے کے ایک اور مبینہ سہولت کار کو گرفتار کیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

مشکوک گاڑی کی پشاور میں داخلے کی کوشش ، 1شخص گرفتار ، 2ساتھی گاڑی سمیت شہر میں داخل

مزید :

خیرپور -