بھائی نے غیر ت کے نام پر چار بچوں کی ماں کو قتل کر دیا
خیرپور(این این آئی)نواحی علاقہ کوٹ ڈیجی کے نزدیک لونگ گوپانگ گاؤں میں بھائی نے غیر ت کے نام پر چار بچوں کی ماں کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق غلام حسین کا بتانا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو ایک مقامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے شبے میں قتل کیا۔مقتولہ چاربچوں کی ماں تھی تاہم اس کے شوہر مہر گوپانگ کا اپنی بیوی کے قتل پر کوئی موقف سامنے نہیںآسکا۔