خیرپور : چچا نے بدکاری کے شبہ پر بھتیجے او ربھتیجی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا

خیرپور : چچا نے بدکاری کے شبہ پر بھتیجے او ربھتیجی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے ...
خیرپور : چچا نے بدکاری کے شبہ پر بھتیجے او ربھتیجی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیرپور کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے کاروکاری کے شبہ میں بھتیجے اور بھتیجی کو قتل کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق خیر پور کے علاقے پیروسن میں چچا نے بدکاری کے شبہ میں اپنی شادی شدہ بھتیجی اور بھتیجے کوکلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پاناما کیس :شیخ رشید نے وزیر اعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیوں سے متعلق شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنے بھتیجے اور بھتیجی کے بارے میں شک تھا تاہم آج اس نے ان دونوں کو دوبارہ ایک ساتھ باتیں کر تے دیکھا تو گھر میں بند کر کے انہیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا تاہم مزاحمت پر اس نے کلہاڑی نکال کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مرنے والے لڑکے کی شناخت جعفر کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 32سال ہے اور اگلے ماہ اس کی شادی طے تھی ۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے اور لاشیں قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ 

مزید :

خیرپور -