عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی

عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی
 عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک)میرپور خاص میں عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نور شاہ کالونی کے رہائشی ہمایوں کمال  کی بیوی نے شوہر سے بچوں کے عید کے کپڑوں کے لیے بات کی تو اس نے تلخ کلامی کی ، اسے  تشدد کا نشانہ بنایا اور باتھ روم میں بند کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ مل کر اسے آگ لگا دی  ، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹرزکے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے ۔  

مزید :

خیرپور -