خانیوال:نابالغ بچوں کی شادی کی کوشش ناکام،والدین گرفتار
خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) خانیوال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نابالغ بچوں کی شادی کی کوشش ناکام بناکر والدین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال میں 12سالہ بچے کی 10سالہ بچی سے شادی کی تقریب جاری تھی کہ پولیس کی نفری اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ اور گئی بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی شادی کی جبری کوشش کوناکام بنا دیا ۔پولیس نے موقع پر موجود باراتیوں اوربچوں کے والدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ تھا نے میں منتقل کردیا ہے جہاں گرفتار افراد سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ نابالغ بچوں کی شادی کاکوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد بچے اور بچیاں اس جہالت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔