میاں چنوں: فیس بک نے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا
خانیوال (ویب ڈیسک) فیس بک نے 6 سالہ بچے کو ماں باپ سے ملا دیا، ٹافیوں کے لئے پیسے نہ ملنے پر 6 سالہ عاطف روٹھ کر گھر سے شہر آ گیا، تھانہ سٹی کے کانسٹیبل نے اپنی فیس بک پر تصویر اپ لوڈ کر دی۔
تفصیل کے مطابق ماں سے ٹافیوں کے لیے پیسے نہ ملنے پرکرسچن کالونی کے رہائشی رزاق مسیح کا 6 سالہ بچہ عاطف روٹھ کر گھر سے میاں چنوں آگیا اور واپسی کا راستہ بھولنے پر جنرل بس سٹینڈ پر رو رہا تھا کہ تھانہ سٹی میاں چنوںکے کانسٹیبل شہباز کو مل گیا جو بچے کو اپنے ساتھ تھانے لے گیا اور اپنی فیس بک پر بچے کی فوٹو اور گمشدگی کی تفصیل اپ لوڈ کر دی۔
کالونی کے لوگوں نے فیس بک پر فوٹو اور تفصیل پڑھ کر بچے کے والدین کو بتایا جس پر انہوں نے تھانہ رابطہ کرکے اپنا بچہ وصول کر لیا۔