بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کی واردات کاڈرامہ رچانے وا لا شوہر گرفتار

بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کی واردات کاڈرامہ رچانے وا لا شوہر گرفتار
بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کی واردات کاڈرامہ رچانے وا لا شوہر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی(صباح نیوز) بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کی واردات کاڈرامہ رچانے والے شوہرکو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق گاؤں122،پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی غلام عباس اپنی بیوی ارم بتول اور ایک سالہ بیٹی دعا فاطمہ کو رشتہ داروں سے ملنے کے بہانے کسووال لایا جہاں اصطبل روڈ پرملزم اور اسکے بھائی محمدصدیق نے اسلحہ سے فائرنگ کرکے ارم بتول کو موت کے گھاٹ اتار دیا،گرفتارملزم غلام عباس نے مقدمہ درج کرایا کہ اسکی بیوی کونامعلوم ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا ہے اور ڈاکو ان سے36ہزار کی رقم بھی لوٹ کر لے گئے ہیں،پولیس نے متضاد بیانات پر ملزم کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ا س نے اپنے بھائی محمدصدیق سے مل کراپنی بیوی کو قتل کیا ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا ، مقتولہ نے چند روز قبل انکی بہنوں کو گالی گلوچ کیا تھا اور وہ اس سے جان چھڑوا کردوسری شادی کا خواہاں تھا ، پولیس مفرور ملزم محمدصدیق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

خانیوال -