فیس بک پر دوستی کی ایک اور بھیانک کہانی، لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیس بک پر دوستی کی ایک اور بھیانک کہانی، لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو ...
فیس بک پر دوستی کی ایک اور بھیانک کہانی، لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر دوستی کی ایک اور بھیانک کہانی منظرعام پر آ گئی، لڑکا انگلینڈ سے خانیوال پہنچ گیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود ایک پاکستانی لڑکے کی فیس بک پر خانیوال کی لڑکی سے دوستی ہو گئی اور دونوں کے درمیان شادی کے عہد و پیما بھی ہوئے لیکن لڑکے نے دھوکہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان شادی کے معاملات بھی طے پا ہی گئے اورگزشتہ روز نکاح خواں اور دیگر مہمانوں کو بھی مدعو کر لیا گیا لیکن جیسے ہی لڑکا پہنچا تو ان سب کو دیکھ کر مشتعل ہو گیا اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ لڑکے نے تشدد کے بعد لڑکی کی زبان کاٹنے کی کوشش بھی کی لیکن اسے بچا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے لڑکے کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

خانیوال -