آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری،خانیوال سے7افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

خانیوال

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن رد الفسادکے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 7افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیاہے۔

آج کراچی میں امن ہے،حالات ماضی کی طر ح نہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے :ڈی رینجرز محمد سعید
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے خانیوال میں سرچ آپریشن کے دوران 29سے زائد گھروں کی تلاشی لی جبکہ 45افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کیساتھ ساتھ ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی ۔ اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7افراد کو دھرلیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ زیرحراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔