بیٹی کی بغیر اجازت دھر نوں میں شرکت ، ماں کو طلاق

بیٹی کی بغیر اجازت دھر نوں میں شرکت ، ماں کو طلاق
بیٹی کی بغیر اجازت دھر نوں میں شرکت ، ماں کو طلاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے دھرنے میں بیٹی اور بیوی کی بغیر اجازت شرکت پر شہری نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ۔ شمالی بستی چک نمبر 130/15L کے مظہر حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی بشیراں بی بی اور بیٹی ثوبیہ اجازت کے بغیر عوامی تحریک کے دھرنے میں گئی جس پر اس نے واپسی کیلئے رابطہ کیا لیکن ناکامی پر  بیوی کو طلاق دے دی ۔مظہر حسین کا کہنا تھا کہ  گھر کی بربادی کا ذمہ دار طاہر القادری ہے ،عوامی تحریک کے مقامی عہدیداران اور کارکنان طلاق واپس لینے کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کرے۔

مزید :

خانیوال -