ٹرک اور کار کا المناک حادثہ ،3 نوجوا ن موقع پر جاں بحق ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

ٹرک اور کار کا المناک حادثہ ،3 نوجوا ن موقع پر جاں بحق ،ڈرائیور فرار ہونے میں ...
 ٹرک اور کار کا المناک حادثہ ،3 نوجوا ن موقع پر جاں بحق ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(آئی این پی ) میں ٹرک اور کار کا المناک حادثہ دوکزنوں سمیت کار سوار تین نوجوا ن موقع پر جاں بحق حاد ثہ کی اطلاع ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابقرات گئے  خانیوال کے نواحی علاقہ مہر شاہ میں کار نمبری کے ڈبلیو ایل -2094 میں دوکزن محمد ارشد ،محمد شاہداور ایک ان کاایک دوست محمد اکمل جنگل مڑیالہ سے اپنے گھر چک94/10-Rسے آرہے تھے کہ جب مہر شاہ کے قریب پہنچے تو غلط اوورٹیکنگ کرنیکی وجہ سے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے اور گاڑی ٹرک تلے بری طرح کچلی گئی جس کے باعث کار میں سوار تینوں نوجوان  موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو  گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ اور رشتہ دار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،  اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ، نوجوانوں کی نعشیں ان کے گھروں میں پہنچادی گئی جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

مزید :

خانیوال -