خانیوال میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات،مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ،ہراج گروپ کو برتری حاصل

خانیوال میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات،مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ...
خانیوال میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات،مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ،ہراج گروپ کو برتری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)خانیوال میں ضلع کونسل،میونسپل اورمیٹروپولیٹن کارپویشنز کی نشستوں پرمسلم لیگ نے میدان مار لیا ہے،ضلع کی25نشستو ں میں سے 18مسلم لیگ ( ن) ، 1تحریک انصا ف اور 6آزاد کامیاب ہوئے ہیں، ہراج گروپ نے 15اور سید گروپ نے 10نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پرانتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع کونسل،میونسپل کمیٹزکی مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوئی ہے،ضلع کونسل خانیوال کی 25نشستو ں میںسے 18 پرمسلم لیگ ( ن) ، 1تحریک انصا ف اور 6آزاد کامیاب ہوئے ہیں۔
مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے دو گروپوں میں مقابلہ تھا،ذرائع کے مطابق کل 25نشستوں میں سے ہراج گروپ نے 15اور سید گروپ نے 10نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے،کبیروالا میونسپل کارپوریشن کی سوائے ایک خاتون کے تمام نشستوں پر ہراج گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
خوا تین کی 15نشستو ں پر 10شیر ، 1بلا اور 4آزاد ،کسا ن کی 3نشستو ں پر 2شیر اور ایک آزاد،ٹیکنو کریٹ کی 1نشست پر شیر نے کامیا بی حاصل کی،غیر مسلمو ں کی 5نشستو ں پر 4شیر اور ایک آزاد کا میاب ہوا، یوتھ کی سیٹ پر بھی شیر کامیاب ہوا ہے۔
ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین شپ کیلئے جوڑ توڑ جاری، سید گروپ کے عابد امام کی پوزیشن مضبوط

واضح رہے ہراج گروپ کو سابق وزیر مملکت رضا حیات ہراج اور سید گروپ کو سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام لیڈ کررہے ہیں،ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے سید عابد امام اور محمد رضا سرگانہ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔


دوسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہوگی،تیسر ے مرحلے میں یونین کونسلزکی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

مزید :

خانیوال -