پولیس اور حساس اداروں کا کبیر والا میں سرچ آپریشن،7مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
کبیروالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے کبیروالا میںسرچ آپریشن کرتے ہوئے 7مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
پانامہ کیس ، فیصلے کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے کبیر والا میں سرچ آپریشن کے دوران 7مشتبہ افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کر لیا ہے،تاہم پولیس نے زیر حراست افراد سے بر آمد ہونیوالا اسلحہ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔