ضلع خانیوال میں چیئرمین شپ کے انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی،مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر محمد رضا سرگانہ کی جیت کا قوی امکان

ضلع خانیوال میں چیئرمین شپ کے انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی،مسلم لیگ ن کے ...
ضلع خانیوال میں چیئرمین شپ کے انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی،مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر محمد رضا سرگانہ کی جیت کا قوی امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع خانیوال میں چیئرمین شپ کے انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی،مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر محمد رضا سرگانہ کی جیت کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے انتخابات آج ہوں گے،آج ہونیوالے انتخابی مرحلے میں میٹروپولیٹن،میونسپل کارپوریشن کے میئرز،ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹیز کے چیرمینوں کیلئے ووٹنگ ہوگی،پورے صوبے کی طرح ضلع خانیوال میں بھی آج ووٹنگ ہوگی۔
ضلع چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوارانجینئر محمد رضا سرگانہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار آصف ندیم کے مابین ہوگا،انجینئر محمد رضا سرگانہ کی جیت کا قوی امکان ہے۔ن لیگ کی طرف سے تیمور خان ڈاہا اور فضل الرحمان کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے اسی طرح تحریک انصاف کی طرف سے وائس چیئرمین کے امیدوار عبدالرحیم اور فرخ بلال ہونگے۔

مزید :

خانیوال -