خانیوال میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا
خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال کے نواحی علاقے کچا کھو میں بھائی نے اپنی نوجوان بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 27سالہ محمد مد ثر کو اپنی 18سالہ بہن کو قتل کر نے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیاہے ۔نوجوان لڑکی آمنہ نے محمد یاسین کے ساتھ گھر سے بھاگ کر دو ماہ قبل عدالت میں شادی کر لی تھی تاہم چار دن بعد آمنہ کے بھائی کو بہن کی شادی کے بارے میں معلوم پڑا تو وہ آگ بگولہ ہو گیا ۔ایک ہفتہ قبل علاقے کہ پنچائیت نے دونوں خاندانوں کو بلایا جہاں معاملے پر بحث کی گئی تاہم پنچائیت نے یاسین کے اہل خانہ کو اپنی 10سالہ بیٹی مدثر کے نکاح میں دینے کا فیصلہ سنایا ۔شادی سے تین دن قبل مدثر کے والد نے بیٹی کو ونی کرنے سے انکار کر دیا ۔جس پر آگ بگولہ ہوتے ہوئے مدثر نے اپنی بہن کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا ۔