طورخم بارڈر، آج سے پاسپورٹ دکھانا لازمی
خیبر ایجنسی (ویب ڈیسک) ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج یکم جنوری 2017ءسے پاکستان افغانستان کے طورخم بارڈر پر سرحد پار کرنے والے تمام پاکستانی شہریوں کیلئے پاسپورٹ پیش کرنا لازم ہو جائیگا۔ ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں داخل ہونے اور واپس آنے والے مقامی قبائل افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں صرف پنا کمپیٹرائزڈ شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ اس سے قبل پاکستانی سیکورٹی فورسز نے کہا تھا کہ کسی پاکستانی شہری کو پاسپورٹ دکھائے بغیر افغانستان جانے یا واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق کئی افغانوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں لہٰذا طورخم بارڈر پر آمدورفت کو کٹرول کرنے کیلئے پاسپورٹ پیش کرنا لازم ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں کیلئے سرحد پر آمدورفت کیلئے ویزا حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔