پاک فضائیہ کی خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں کارروائی،کئی دہشتگرد ہلاک،ٹھکانے تباہ
خیبر ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے رات گئے راجگال دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
کراچی بکرا منڈی میں پولیس مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 8دہشتگرد ہلاک
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھرپور انداز میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں خود کش حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے پاک افغان سرحد پر کارروائی تیز کرتے ہوئے ہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔