لدھا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، تین اہلکار شہید، شوال میں فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ ، متعددہلاک

لدھا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، تین اہلکار شہید، شوال میں فضائی ...
لدھا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، تین اہلکار شہید، شوال میں فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ ، متعددہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ،میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں شدت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندون کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلے کر جوابی کارروائی شروع کردی اور آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
دوسری طرف شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ اور متعدد جنگجوہلاک ہوگئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال کے علاقے گرباز میں ہونیوالی کارروائی میں شدت پسندوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیاگیا۔

مزید :

خیبر -اہم خبریں -