افغان طورخم کی حدود میں بھتہ وصولی، ڈرائیورز نے کنٹینرز کھڑے کردئیے

افغان طورخم کی حدود میں بھتہ وصولی، ڈرائیورز نے کنٹینرز کھڑے کردئیے
افغان طورخم کی حدود میں بھتہ وصولی، ڈرائیورز نے کنٹینرز کھڑے کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی(صباح نیوز) پولیٹیکل انتظامیہ طورخم، کسٹم حکام اور ٹرانسپورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغان طورخم کی حدود میں ہزاروں مال بردار اور خالی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کا روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان حکومت کے کارندے ٹرانسپورٹروں سے 30ہزار روپے افغانی کا مطالبہ کرتے ہیں اور جو ڈرائیورز مذکورہ رقم دیتے ہیں ان کو پاکستان میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور جو یہ بھاری رقم بطور رشوت دینے سے انکار کرتے ہیں ان کو جانے نہیں دیا جاتا۔ ذرائع نے بتایا کہ کنٹینرز کا سیلاب افغانستان کی حدود میں موجود ہے جو پاکستان جانے کیلئے بیتاب ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے مجوزہ رقم کو ظلم اور نا انصافی سے تعبیر کرتے ہو ئے افغان حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم کا یہ سلسلہ بند کرے ورنہ پاکستان اور افغانستان کے ٹرانسپورٹرز ملکر شدید احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔ تاحال افغان حکومت نے کوئی نوٹس ہی نہیں لیا ہے۔

مزید :

خیبر -