وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 8 دہشتگرد ہلاک
خیبر ایجنسی (ویب ڈیسک) خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔بمباری سے 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔یادرہے کہ گزشتہ روز ہی پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمان سنبھالی تھی۔