20 سالہ لڑکی نادرہ 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ارمان خان بن گیا

20 سالہ لڑکی نادرہ 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ارمان خان بن گیا
 20 سالہ لڑکی نادرہ 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ارمان خان بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(آن لائن)کوہاٹ میں تبدیلی جنس کا آٹھ گھنٹے پر محیط آپریشن کامیاب ہو گیا 20سالہ نادرہ بی بی ارمان خان بن گیا، ڈاکٹر شہزاد رحیم نے بلا معاوضہ آپریشن کیا۔ نادرہ بی بی صنفی امتیاز سے تنگ ہو کر مرد بننا چاہتی تھی اس حوالے سے ڈاکٹر شہزاد رحیم نے بتایا کہ یہ ان کا چھٹا اور کوہاٹ میں تیسرا جنس تبدیلی کا کامیاب آپریشن ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ نادرہ بی بی کا تعلق شکردرہ ٹولہ بانگی خیل سے ہے، چھ ماہ پہلے نادرہ بی بی نے جنس تبدیلی کے حوالے سے مجھ سے رابطہ کیا، چار ماہ تک ان کو ادویات استعمال کرائی گئیں اور کیمو تھراپی کے بعد اسٹیپ ون آپریشن کا آغاز کیا۔ ایسے آپریشن انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ارمان خان بھی کامیاب مرد ثابت ہو گا اس سلسلے میں مزید علاج بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ارمان خان نے بتایا کہ اس نے گرلز کالج سے ایف اے پاس کیا اور ایک کلینک میں بطور اسسٹنٹ او ٹی کام کر رہا ہے۔

مزید :

کوہاٹ -