پولیس کا کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،10ملزمان گرفتار

کوہاٹ

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہباز شریف سے یورپی پارلیمانی وفد کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے کوہاٹ کے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر افراد کی بائیومیٹرک جبکہ کرائے کے مکان میں رہائش اختیا ر کئے افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔ پولیس نے اس دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی بازار میں واقع ایک سے آتش بازی کا 20کلو مواد بر آمد کر لیا۔تاہم پولیس نے بر آمد ہونیوالا مواد اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔