پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی عمران خان کو یہودی لابی اور مغربی تہذیب کا ایجنٹ تسلیم کیا : مولانا فضل الرحمان کا انکشاف
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بڑے بڑے لوگوں نے عمران خان کے یہودی لابی اور مغربی تہذیب کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا ۔
کوہاٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ،کہتے ہیں کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے کچھ بڑے بڑے لوگ مجھے آمادہ کرنے آئے کہ تحریک انصاف سے صلح کر لوں ۔
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وفد سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں مگر میں آمادہ نہیں ہوا اور میں نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں مگر جس بات پر عمران خان سے اختلاف کیا اس پر قائم ہوں اور عقیدے اور نظریے پر کوئی مصالحت نہیں ہو سکتی ”میں لڑوں گا “۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وفد میں موجود لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ نے تو چیپٹر ہی کلوز کر دیا اور ہمارے ساتھ بات ہی نہیں کر رہے مگر ہم آپ سے 2تین باتیں کرنا چاہتے ہیں ۔
صوابی جلسے میں بدنظمی ، عمران خان کی ہدایت پر کارکن رکاوٹیں ہٹا کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے
مولانا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے مجھے کہا کہ ہم تین سالوں سے آپ کی تقاریر نوٹ کر رہے ہیں ، آپ عمران خان کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہتے ہیں اور مغربی تہذیب کا نمائندہ قرار دیتے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اعتراف کیا کہ آپ عمران خان کے بارے میں یہ دونوں باتیں بلکل درست کہتے ہیں اور ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں ۔